حیدرآباد۔26ستمبر(اعتماد نیوز)تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے
آج تلنگانہ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے صنعت کاروں کو دعوت دی۔ انہوں نے
آج شمس آباد ایر پورٹ کے قریب اسکولچ اور جی ایم آر کمپنیز کے اشتراک سے
قائم کردہ مزنس اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
صنعت کاری
کے لئے حیدرآباد کا ماحول سازگار ہے۔ انہوں نے اس بزنس اسکول کی ریاستی
حکومت کی جانب سے مدد کرنے وعدہ کیا اور کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت
ہر اعتبار سے تعاون کریگی۔ اس موقع پر مشہور شنعت کار رتن ٹاٹا‘ جی ایم آر
کے صدر جی ملکارجن راؤ ‘ اور وزیر تعلیم جگدیش ریڈی اور دیگر موجود تھے۔